ابنا: کوئٹہ جامع مسجد شہبازٹاون میں نمازیوں اور پولیس نے دہشت گردی کی کوشیش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق بدھ کو سحری کے بعد جامع مسجد شہبازٹاون میں اعتکاف میں بیٹھے افراد نماز فجر کی تیاری کررہے تھے کہ ایک کالی رنگ کی ٹوڈی کار مسجد کے گیٹ کے قریب آکررکی جس میں سے ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اس کی مشکوک حرکات دیکھ کر نمازیوں نے فوری طور پر مسجد کے خطیب مولانا عبدالقیوم مشوانی بجلی روڈ تھانے اور 15 مددگار سینٹر کو اطلاع دی جس پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نمازیوں نے مشکوک شخص کو پکٹر کر پولیس کے حوالے کردیا.پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے سینئر افسران تحقیقات کررہے ہیں جلد ہی اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے.
- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- /110